ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ون نیشن، ون الیکشن لاء کمیشن جلد ہی کووِند کمیٹی کے ساتھ اپنا روڈ میپ کرے گا شیئر

ون نیشن، ون الیکشن لاء کمیشن جلد ہی کووِند کمیٹی کے ساتھ اپنا روڈ میپ کرے گا شیئر

Sat, 21 Oct 2023 11:23:20    S.O. News Service

نئی دہلی ،21/ اکتوبر(ایس او نیوز /ایجنسی)سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووِند کی صدارت والی اعلیٰ سطحی کمیٹی ون نیشن، ون الیکشن (ایک ملک، ایک انتخاب)کے امکانات کو تلاش کرنے میں مصروف ہے-

اس سلسلے میں ایک بڑی خبر یہ سامنے آ رہی ہے کہ لا کمیشن اپنا روڈ میپ یعنی خاکہ اگلے ہفتہ کووند کمیٹی کے ساتھ شیئر کرے گا- دراصل کمیٹی نے لا کمیشن کو 25اکتوبر کو مدعو کیا ہے تاکہ وہ ون نیشن، ون الیکشن کے بارے میں اس کی رائے جان سکے-

قابل ذکر ہے کہ اعلیٰ سطحی کمیٹی نے حال ہی میں اپنی پہلی میٹنگ میں ون نیشن، ون الیکشن کے تعلق سے سیاسی پارٹیوں کی رائے جانے کا فیصلہ کیا تھا اور اب انھوں نے ملک میں ایک ساتھ انتخاب کرانے پر ان کی رائے جاننے کے لیے خط بھی لکھا ہے-

میڈیا ذرائع نے اس خط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی پارٹیوں کو بھیجے گئے خط میں ان سے مناسب تاریخ پر ان کے ساتھ بات چیت کا مطالبہ کیا ہے-

بتایا جاتا ہے کہ پارٹیوں کو آئندہ تین ماہ میں تحریری طور پر اپنے نظریات بھیجنے کا متبادل بھی دیا گیا ہے-بہرحال جسٹس ریتو راج اوستھی کی صدارت والا لا کمیشن مدت کار کو بڑھا کر یا گھٹا کر سبھی اسمبلی انتخابات کو یکجا کرنے کے فارمولے پر کام کر رہا ہے، تاکہ یہ انتخاب2029کے لوک سبھا انتخاب میں ساتھ کرائے جا سکیں - لا کمیشن لوک سبھا، ریاستی اسمبلیوں اور مقامی بلدیوں کے لیے یکساں ووٹر لسٹ یقینی بنانے کے لیے ایک نظام تیار کر رہا ہے تاکہ اخراجات اور مین پاور کے استعمال کو کم کیا جا سکے-

2029سے ریاست اور لوک سبھا دونوں کے انتخاب ایک ساتھ کرانے کے لیے مختلف اسمبلی انتخابات کو یکجا کرنے کے لیے کمیشن اسمبلیوں کی مدت کار کو کم کرنے یا بڑھانے کا مشورہ دے سکتا ہے-


Share: